پاکستان کی موثر انسدادِ منشیات کاروائیوں پر اقوام متحدہ کااعتراف

پاکستان کی موثر انسدادِ منشیات کاروائیوں پر اقوام متحدہ کااعتراف
کیپشن: پاکستان کی موثر انسدادِ منشیات کاروائیوں پر اقوام متحدہ کااعتراف

ویب ڈیسک: پاکستان کی انسدادِ منشیات میں کامیاب کارروائیوں کا عالمی سطح پر اعتراف، پاکستان میں اقوامِ متحدہ ادارہ برائے منشیات و جرائم کے نمائندہ ٹرولز ویسٹر نے انسدادِ منشیات میں پاکستان کو فرنٹ لائن ملک قرار دے دیا ۔

 ٹرولز ویسٹر نے کہاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کامیابیاں ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان منشیات کے خلاف فرنٹ لائن ملک ہے۔ افغانستان میں پوست اور ہیروئن کی جگہ مصنوعی منشیات کی لیبارٹریاں قائم ہو رہی ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) نے انسدادِ منشیات سے متعلق اہم روڈ میپ بھی جاری کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو منشیات کے خلاف جنگ میں اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے عالمی برادری کا پاکستان کے ساتھ اشتراک ناگزیر ہے۔

 ٹرولز ویسٹر نے کہا کہ پاکستان نے ایک سال میں 365 میٹرک ٹن منشیات اور کیمیکل ضبط کیے۔ منظم جرائم  کی بدلتی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان کا کردار اس لڑائی میں کلیدی ہے۔

Watch Live Public News