پاکستان اور جرمنی کے درمیان مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

پاکستان اور جرمنی کے درمیان مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
کیپشن: پاکستان اور جرمنی کے درمیان مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پائیدار ترقی اور گرین انویسٹمنٹ کے نئے مواقعوں میں اضافہ، پاکستان اورجرمنی کے درمیان ماحولیاتی و توانائی شراکت داری میں توسیع۔

  جرمنی کی جانب سے پاکستان کیلئے 114 ملین یورو کی مالیاتی اور فنی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔ معاونت کا مقصد موسمیاتی مزاحمت، توانائی کی منتقلی اور سماجی تحفظ کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔ جرمنی کے اشتراک سے پاکستان میں تربیتی پروگرامز، نوجوانوں کیلئے  روزگار اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے انتظام میں بہتری لائی جائے گی۔ جرمنی نے ماحولیاتی تبدیلی، معاشی استحکام اور سماجی شمولیت میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کاربن مارکیٹ پروگرام میں پیش رفت، ماحولیاتی  ترقی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے عملی اقدامات کابھی   آغاز ہے۔ ایس آئی ایف سی کی موئثر حکمت عملی سے پاکستان میں  توانائی، روزگار کی فراہمی اور ماحولیاتی استحکام ممکن ہوگا۔

Watch Live Public News