مسلم لیگ ق نے 27ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ ق نے 27ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا
کیپشن: مسلم لیگ ق نے 27ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ق) نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور قومی مفاہمت کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے۔

مسلم لیگ (ق) کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس پارٹی کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت ہوا، جس میں پارٹی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چوہدری سالک حسین نے پارلیمانی پارٹی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات پر اراکین کو اعتماد میں لیا اور ترمیم کے حوالے سے تفصیلات شیئر کیں۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ق) کے اہم رہنماؤں میں طارق حسن، ڈاکٹر امجد، مصطفیٰ ملک، فرخ خان اور دیگر مرکزی قیادت شریک تھی۔ ان رہنماؤں نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ آذربائیجان میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔

کابینہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مصدق ملک،  رانا ثنا اللہ، عون چوہدری، ریاض حسین پیرزادہ، قیصر شیخ اور دیگر اہم وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئینی ترمیم کی اہمیت اور آئندہ کے مراحل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Watch Live Public News