پی پی ایس سی کے ذریعے امتحانات دینے والے امیدواروں کیلئے اہم خبر

  پی پی ایس سی کے ذریعے امتحانات دینے والے امیدواروں کیلئے اہم خبر

ویب ڈیسک: چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز کا شفافیت، میرٹ اور انصاف پر مبنی بھرتی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کا بڑا فیصلہ،  پی پی ایس سی نے میرٹ کے تعین میں تعلیمی نمبروں کا وزن ختم کر دیا. 

اب میرٹ صرف پی پی ایس سی امتحانی کارکردگی اور انٹرویو کی بنیاد پر طے ہو گا، تحریری امتحان کے نمبروں کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا،  ریسرچ اور نان کلینیکل تجربے پر اضافی نمبر دینے کا سلسلہ ختم کیا گیا۔

 نئے اصلاحاتی اقدامات یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوں گے، تمام امیدواروں کے لیے یکساں، شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی کا نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔

چیئرمین ریفام کمیٹی ممبرعارف نواز خان کا کہنا تھا کہ  اصلاحات سے مختلف امتحانی نظاموں اور گریڈنگ کے فرق ختم کرنے میں مدد ملے گی. 

 کمیشن تمام امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، بین الاقوامی معیار کے مطابق مزید اصلاحات زیرِ غور ہیں۔

 میرٹ بیسڈ اور فیئر ریکروٹمنٹ سسٹم کی جانب کمیشن کا اہم قدم ہے، فیصلہ ریفارم کمیٹی کی سفارش پر  فل کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا ہے. 

سیکرٹری پی پی ایس سی کا کہنا تھا کہ پی پی ایس سی  آرڈیننس کے تحت کمیشن کو یہ فیصلہ لینے کا اختیار حاصل ہے،   مختلف ممالک کے سروس کمیشنز کے تقابلی جائزہ کرنے کے بعد کمیشن کی جانب سے اقدام اٹھایا گیا ہے.

چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز  نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد شفافیت اور غیرجانبداری میں اضافہ ہے۔ 

Watch Live Public News