کتنےغیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟تفصیلات سامنے آگئیں

کتنےغیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: کتنےغیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 9 ستمبر سے 07 اکتوبر 2024 تک مزید 26 ہزار 622 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق واپس جانے والوں میں 9847 مرد، 7596 خواتین اور 9179 بچے شامل ہیں جبکہ روانگی کے لیے 658 گاڑیوں میں 741 خاندانوں کی واپسی ہوئی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 07 اکتوبر 2024 تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 39 ہزار 668 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

Watch Live Public News