(ویب ڈیسک ) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے چیف ولیم برنس نے اپنے ملک اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سی آئی اے کے چیف ولیم برنس نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حالیہ بیلسٹک میزائل حملوں سے اپنی حیران کن عسکری صلاحیتوں کو ظاہر کیا ہے۔
سی آئی اے چیف نے کہا کہ فی الحال ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل اور ایران براہ راست جنگ نہیں چاہتے لیکن خطے میں جنگ کا خطرہ بہرحال ایک حقیقت ہے جس کے باعث کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ولیم برنس نے کہا کہ اسرائیل جوابی حملے کیلئے بہت احتیاط سے کام لے رہا ہے لیکن اس سوچ بچار کے باوجود وہ کوئی غلط قدم اُٹھا سکتا ہے اور پھر چیزیں ہاتھ سے نکل جائیں گی۔
انہو نے حماس اسرائیل مذکرات پر کہا کہ مذاکرات کاروں کو خطے میں طویل مدتی استحکام کو مدنظر رکھ کر کڑے فیصلے لینا ہوں گے۔