ایشیاکپ میں ناکام ہونیوالے صائم ایوب کا شاندار کم بیک

ایشیاکپ میں ناکام ہونیوالے صائم ایوب کا شاندار کم بیک
کیپشن: ایشیاکپ میں ناکام ہونیوالے صائم ایوب کا شاندار کم بیک

ویب ڈیسک: ایشیا کپ میں چار بار صفر پر آؤٹ ہونے والے صائم ایوب ڈومیسٹک کرکٹ میں چل گئے۔ قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں کراچی بلیوز کی نمائندگی کرتے ہوئے صائم ایوب نے فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 63 رنز بنائے۔

مرغزار گراؤنڈ اسلام آباد میں پہلی اننگز میں صائم ایوب نے 142 منٹ کی بیٹنگ میں 89 گیندوں کا سامنا کیا اور 11 چوکے بھی لگائے۔

انہوں نے سپر فور کے میچ میں بھارت کے خلاف 21 اور سری لنکا کے خلاف 2 رنز بنائے اور بنگلا دیش کے خلاف بھی صفر اسکور کر کے اس سال چھ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ برابر کیا۔

ایشیا کپ میں صائم ایوب نے سکور تو نہیں بنائے لیکن اچھی بولنگ کرکے ٹی20 کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔ صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

Watch Live Public News