(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملےپر پیپلزپارٹی کو بھی اعتماد میں لے لیا۔
آزادکشمیر معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی وزیراعظم آزاد کشمیرکی ممکنہ تبدیلی سے متعلق قریبی رفقا سے مشاورت ہوئی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملےپر پیپلزپارٹی کو بھی اعتماد میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی اراکین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں چند روز قبل ہوئے حالات تاریخ میں پہلے کبھی پیدا نہیں ہوئے۔