چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کی تردید

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کی تردید

(ویب ڈیسک ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ  علی امین گنڈاپور کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  تمام افواہیں پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں، جھوٹی، من گھڑت خبریں پھیلا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی،ایسی سازشوں کا مقصد داخلی انتشار پیدا کرنا ہے، ہم متحد رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  علی امین گنڈاپور ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، افواہیں قطعی طور پر بےبنیاد ہیں،پارٹی کو تقسیم کرنے والی ہر کوشش کا ڈٹ کر موثر جواب دیا جائے گا۔

سہیل آفریدی کا موقف بھی سامنے آگیا ۔ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ  مجھ سے منسوب تمام خبریں جھوٹ، بےبنیاد، حقائق کے منافی ہیں۔

Watch Live Public News