پی ٹی آئی نے شیخ امتیاز محمود کو عہدے سے ہٹا دیا

پی ٹی آئی نے شیخ امتیاز محمود کو عہدے سے ہٹا دیا

ویب ڈیسک: صدر پاکستان تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

میاں اکرم عثمان کو صدر پی ٹی آئی لاہور مقرر کردیا گیا، صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب احمد چٹھہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر میاں اکرم عثمان کو صدر مقرر کردیا گیا۔

میاں اکرم عثمان پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم نو کریں گے۔

Watch Live Public News