خاورمانیکا پرکچہری میں مبینہ تشدد کیس سے متعلق اہم خبرآگئی

خاورمانیکا پرکچہری میں مبینہ تشدد کیس سے متعلق اہم خبرآگئی
کیپشن: خاورمانیکا پرکچہری میں مبینہ تشدد کیس سے متعلق اہم خبرآگئی

ویب ڈیسک: خاورمانیکا پر کچہری میں مبینہ تشدد کیس  میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر کچہری میں مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔
کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا۔ملزمان فتح اللہ برکی ایڈووکیٹ ، زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی اگلی سماعت پر ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔

عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی وکلاء کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

Watch Live Public News