جہلم : خاتون سمیت 4 افراد کو گلا کاٹ کرقتل کردیا گیا

جہلم : خاتون سمیت 4 افراد کو گلا کاٹ کرقتل کردیا گیا

(ویب ڈیسک ) جہلم میں خاتون سمیت چار افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کالاگجراں کے علاقہ پرانا کوٹھا ڈیرے سے خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔تمام افراد کو تیز دھار آلے کیساتھ قتل کیا گیا۔

افسوسناک واقعہ کی اطلاع پر آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین غیر مقامی افراد تھے اور ڈیرے پر رہائش پذیر تھے۔تاہم قتل کی وجوہات دیگر حقائق کے بارے میں تحقیقات جاری ہے۔

لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے  ڈی ایچکیو ہسپتال جہلم منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  اصل صورتحال پوسٹمارٹم رپورٹ،تفتیش کے بعد واضح ہو گی ۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور شواہد اکھٹے کررہی ہے۔ْ

ذرائع  کے مطابق   جہلم مقتولین میں میاں بیوی اور 2جوان بیٹے شامل ہیں۔

Watch Live Public News