لاہور میں  ملنے والا انسانی ڈھانچے کا معمہ حل 

لاہور میں  ملنے والا انسانی ڈھانچے کا معمہ حل 

(ویب ڈیسک ) لاہور میں کاہنہ کے علاقے میں چند روز قبل ملنے والے  انسانی ڈھانچے کی  شناخت سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق آڈٹ اینڈ اکاونٹس سوسائٹی سے ملنے والا انسانی ڈھانچہ خاتون کا نکلا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مارگیٹ نامی خاتون کو اسکے دو سگے بیٹوں نے گلا دبا کر قتل کرکے لاش پھینکی،لاش سے کچھ فاصلے پر پولیس کو زمین میں دھنسا ہوا ایک شاپنگ بیگ ملا۔شاپنگ بیگ میں سے کچھ رقم اور بجلی کے بل نکلے۔ 

انویسٹیگیشن گیشن ٹیم نے بجلی کے بلوں سے ایس ڈی او سے رابطہ کیا ۔پولیس ٹیم مطلوبہ گھر تک پہنچی،مارگیٹ نامی خاتون کے لاپتہ ہونے کا علم ہوا۔

پولیس ٹیم نے خاتون کے دو بیٹوں شفیق جیمس اور نبیل جیمس سے پوچھ گچھ کی۔دوران تحقیقات دونوں بیٹوں نے والدہ کو پیسے نہ دینے پر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

ملزمان نے والدہ کی لاش رکشے میں ڈال کر فصلوں کے قریب پھینکی۔ مقتولہ لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی تھی،50 ہزار روپے جمع کر رکھے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملزمان آئس کےنشے کے عادی تھے،والدہ سے نشے کے لیے پیسے مانگے تھے۔والدہ نے پیسے دینے سے انکار کیا،طیش میں آکر دونوں سگے بیٹوں نے والدہ کو قتل کیا۔

Watch Live Public News