ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کا واقعہ پیش آنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ جو واقعہ ہوا ہے یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، یہاں خواتین کھڑی ہیں اور ہم اپنے بھائی کے لئے آتے ہیں، ہم یہاں سیاست کے لئے نہیں آتے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم تھا کہ تین، چار لوگوں کو بھیجا گیا تھا کہ خواتین پر حملہ کریں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے مزید کہا کہ یہاں لوگوں کو بھی جذباتی طریقے سے اس کو جواب نہیں دینا چاہیے تھے، آپ سب کو فوکس کرنا چاہیے کہ عمران خان جیل میں ہے اُن کا پیغام پہنچانا ہمارے اوپر بڑی ذمہ داری ہے۔
قبل ازیں اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں پر حملہ کردیا۔صحافی طیب بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ صحافیوں، کیمرہ مین ڈھال بنا کر طیب بلوچ کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔
