سربراہ پاک بحریہ سے کمانڈر یو اے ای نیول فورسز کی ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کاعزم

سربراہ پاک بحریہ سے کمانڈر یو اے ای نیول فورسز کی ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کاعزم

ویب ڈیسک: کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز میجر جنرل اسٹاف حمید محمد عبداللہ کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ، نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ، نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز نے خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان   دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ 

Watch Live Public News