اسٹیٹ بینک میں مختلف آسامیوں کا اعلان

اسٹیٹ بینک میں مختلف آسامیوں کا اعلان
کیپشن: اسٹیٹ بینک میں مختلف آسامیوں کا اعلان

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں، جن کے لیے 14 ستمبر 2026 درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آفیسرز ٹریننگ اسکیم، اکنامک اینالسٹس ٹریننگ اسکیم اور راست پیمنٹ پاکستان میں مختلف عہدوں کے لیے مرد و خواتین امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔

امیدوار مقررہ تاریخ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ بھرتی کے لیے اہلیت، آسامیوں کی تفصیلات اور درخواست دینے کے طریقہ کار سے متعلق معلومات اسٹیٹ بینک کے کیریئرز پورٹل پر دستیاب ہیں۔

Watch Live Public News