وزیر ریلوے اعظم سواتی کو قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

وزیر ریلوے اعظم سواتی کو قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

اسلام آباد (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے قانون کی خلاف ورزی پر وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس کے متن کے مطابق اعظم سواتی نے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لیا اور قواعد کی خلاف ورزی کی۔ مفتی قاسم فخری ٹی ایل پی امیدوار نذیر کمالوی اور پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔

انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر تحریک لبیک کے امیدوار مفتی نذیر احمد، رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔