(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان منگل کوٹیلیفونک رابط ہوا جس میں انہوں نے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔ دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی قطر کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا ۔ دنوں راہنماؤں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کااعادہ کیا ۔
امیر قطر نے بھی گرمجوشی سے وزیر اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے قطر کے امیر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی جو امیر نے قبول کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے اور تمام باہمی فائدہ مند شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔