سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیر ستان میں آپریشن ، 2 دہشتگرد  جہنم واصل 

سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیر ستان میں آپریشن ، 2 دہشتگرد  جہنم واصل 

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے  جنوبی وزیر ستان میں آپریشن  کرتے ہوئے   2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق   سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ کے ساتھ بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے،   پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News