چیرمین جوائنٹ جیفس اور سروسز چیفس کی جانب سے عوام کو دلی عید مبارک

چیرمین جوائنٹ جیفس اور سروسز چیفس کی جانب سے عوام کو دلی عید مبارک

(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر نے پیغام میں کہا کہ    اللہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے  کہ  ایک سپاہی کے لیے عید کا اصل جوہر فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے، اپنی قوم کی حفاظت، پیاروں سے دور رہنے اور عید کی خوشیوں میں مضمر ہے۔ 

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  اس پرمسرت موقع پر، آئیے ہم اپنے قومی ہیروز کی غیر متزلزل حوصلے پر غور کریں، جو پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم دونوں کے لیے مشعل راہ ہیں،  ہم ان بہادر روحوں اور ان کے اہل خانہ کے ان کی قربانیوں کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہیں۔

آئی ایس پی آر  نے کہا کہ   آئیے پاکستان کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت اور خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔