امریکا نے چین پر 104فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکا نے چین پر 104فیصد ٹیرف عائد کردیا
کیپشن: امریکا نے چین پر 104فیصد ٹیرف عائد کردیا

ویب ڈیسک: امریکا اور چین میں ٹیرف کی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ امریکا نے چین پر 104فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ چین پر 104فیصد ٹیرف بدھ 9 اپریل سے نافذ ہو گیا۔ چین کا ٹیرف پر جوابی کارروائی کرنا غلطی تھی۔ چین امریکا کیساتھ معاہدہ چاہتا ہے لیکن یہ نہیں جانتا کیسے کرنا ہے۔ معاہدے کیلئے چین کا انتظار کر رہے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ چین معاہدہ کرے تو صدر ٹرمپ ناقابل یقین حد تک مہربان ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ ٹرمپ نے بیجنگ کو منگل تک امریکی سامان پر جوابی ڈیوٹی ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ ٹرمپ نے ڈیوٹی ختم نہ کرنے پر چین پر ٹیرف میں مزید 50فیصد اضافے کی دھمکی دی تھی۔

Watch Live Public News