اسرائیلی عدالت کا نیتن یاہوکو خفیہ ایجنسی چیف کو برطرف نہ کرنے کا حکم

اسرائیلی عدالت کا نیتن یاہوکو خفیہ ایجنسی چیف کو برطرف نہ کرنے کا حکم
کیپشن: اسرائیلی عدالت کا نیتن یاہوکو خفیہ ایجنسی چیف کو برطرف نہ کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کو حکم دیا ہے کہ خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو برطرف نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خفیہ ایجنسی سن بیت چیف رونن بار کو باہمی اختلافات کی وجہ سے ہٹانا چاہتے تھے۔ تاہم عدالت نے حکم دیا ہے کہ خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو نہ تو عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے اور نہ ہی اختیارات میں کمی کی جاسکتی ہے۔ 

عدالت نے اس حوالے سے ایک عبوری حکم جاری کیا ہے۔ جس پر اسرائیلی وزیراطلاعات نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بغیراتھارٹی ماورائے آئین حکم پر نہیں بلکہ قانون کے تحت چلے گی۔ 

اسرائیلی وزیراطلاعات نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر سپریم کورٹ صدر کی بھرپور طاقت میں جمہوری کیا ہے؟

Watch Live Public News