نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں "جنوبی ایشیا آف ٹریک 2.0 ڈپلومیسی" پر 1 روزہ سیمینار 

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں
کیپشن: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں "جنوبی ایشیا آف ٹریک 2.0 ڈپلومیسی" پر 1 روزہ سیمینار 

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا ٹریک 2.0 ڈپلومیسی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز بین الاقوامی ماہر ڈاکٹر پیٹر جونز، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوٹاوا ڈائیلاگ اور سابق سینیئر سفارت کار ضمیر اکرم نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔  

تقریب کا آغاز ڈپٹی صدر این ڈی یو ایئر ایڈمرل جاوید اقبال ہلال امتیاز ملٹری کے استقبالیہ کلمات سے ہوا۔ ائیر یونیورسٹی کی لیکچرار محترمہ عائزہ اعظم نے سیمینار کی میزبانی سرانجام دی۔  

سیمینار میں ماہرین تعلیم، پالیسی ساز، سفارتکار، وکلاء، تھنک ٹینکس اور سرکاری نمائندے شریک ہوئے۔ ٹریک 2.0 ڈپلومیسی کی خطے میں امن و استحکام میں اہمیت پر تفصیلی گفتگو  کی گئی۔

شرکاء نے جنوبی ایشیا میں غیر رسمی سفارتی روابط کے کردار کو خوب سراہا۔ سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا جامع اور بامقصد انٹرایکٹو سیشن ہوا۔ مقررین اور شرکاء نے خطے میں تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔

Watch Live Public News