(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں 13 مارچ کو تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے 13 مارچ بروز جمعہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا، اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں 13 مارچ کو بند رہیں گی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں واقع تمام تعلیمی اداروں میں 13 مارچ کو چھٹی ہوگی، اسلام آباد میں جمعہ کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہو گی ، اسلام آباد کے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں 13 مارچ کو بند رہیں گی۔