خیبر پختونخواہ کے سیکورٹی اور گورننس کے چیلنجز پر سیمینار کا انعقاد 

خیبر پختونخواہ کے سیکورٹی اور گورننس کے چیلنجز پر سیمینار کا انعقاد 
کیپشن: خیبر پختونخواہ کے سیکورٹی اور گورننس کے چیلنجز پر سیمینار کا انعقاد 

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے سیکیورٹی اور گورننس چیلنجز پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ 

IPRI (Islamabad Policy Research Institute) کی زیرِ نگرانی سیمینار میں اہم سیاسی و حکومتی شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی۔ 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سیمینار میں   خیبرپختونخوا کے سیاسی اور معاشی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 

خیبرپختونخوا کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے   گورنر  فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ’’سیکیورٹی فورسز اور مقامی کمیونٹیز کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت ہے‘‘۔ کے پی کی جغرافیائی اہمیت اسے غیر معمولی سیکیورٹی چیلنجز سے دوچار کرتی ہے۔ فاٹا کے مسائل پر فوری توجہ اور مقامی حکومت کو مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی نے ہماری معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، گڈ گورننس ہی استحکام کا واحد راستہ ہے۔

امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر دہشتگردی کے خلاف قومی حکمت عملی اپنانا ہو گی۔ سیاسی قیادت کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر صوبے کی سلامتی کو اولین ترجیح دینی ہو گی۔ فاٹا انضمام کے بعد عوام کی توقعات پوری کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے صرف آپریشن نہیں، سماجی ترقی اور مکالمہ بھی ضروری ہے۔

تمام مقررین کا اس بات پر اتفاق تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فوجی اقدامات کے ساتھ ساتھ معاشی و سماجی اصلاحات بھی ناگزیر ہیں۔

صوبے میں پائیدار امن کے لیے سیکیورٹی، گورننس اور ترقی پر مشتمل مربوط قومی حکمتِ عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Watch Live Public News