محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: مری میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم سرد ہوگیا، اسلام آباد میں بھی تیز ہوا، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بنوں اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سبی 46، بہاولنگر، خیرپور، لاڑکانہ، مٹھی، موہنجو داڑو، نواب شاہ، پڈعیدن  میں 45، ملتان41، لاہور 39، پشاور 36، کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تلہ گنگ، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات، کوئٹہ، زیارت، چمن، خضدار اور گردو نواح میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا کے علاقے چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان اور بٹگرام میں بارش متوقع ہے۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی ، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں بارش متوقع ہے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Watch Live Public News