تحفظات کے باوجودایرانی وفد مذاکرات کیلئے آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے، ایرانی سفیر

تحفظات کے باوجودایرانی وفد مذاکرات کیلئے آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے، ایرانی سفیر
کیپشن: تحفظات کے باوجودایرانی وفد مذاکرات کیلئے آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے، ایرانی سفیر

ویب ڈیسک: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ تحفظات کے باوجود ایرانی وفد مذاکرات کے لیے آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں اور سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے ایران میں مذاکرات کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان خدشات کے باوجود شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی وفد سنجیدہ مذاکرات کے لیے پاکستان آ رہا ہے، جہاں ایران کی جانب سے پیش کردہ 10 نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کی جائے گی۔ تاہم انہوں نے وفد میں شامل شخصیات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ پہلے ہی تصدیق کر چکی ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کے مطابق امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، جو ایران کے ساتھ اہم مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

Watch Live Public News