اسرائیل نے 40 روز کی بندش کے بعدمسجدالاقصیٰ کونمازیوں کیلئے کھول دیا

اسرائیل نے 40 روز کی بندش کے بعدمسجدالاقصیٰ کونمازیوں کیلئے کھول دیا
کیپشن: اسرائیل نے 40 روز کی بندش کے بعدمسجدالاقصیٰ کونمازیوں کیلئے کھول دیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی حکام نے 40 روزہ بندش کے بعد مسجدِ اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔

صبح دروازے کھلتے ہی بڑی تعداد میں نمازی قبلۂ اول پہنچ گئے، جہاں جذباتی اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔

اسرائیلی حکومت کے بیان کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ سمیت دیگر مقدس مقامات کو بھی آج سے کھول دیا گیا ہے۔

مسجد کے دوبارہ کھلنے کی خبر ملتے ہی شہر میں خوشی کی فضا قائم ہو گئی اور شہری بڑی تعداد میں عبادت کے لیے پہنچنے لگے۔

یاد رہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث مسجدِ اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، تاہم جنگ بندی کے بعد اب انہیں دوبارہ کھول دیا گیا ہے جس سے مذہبی سرگرمیوں کی بحالی ممکن ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News