پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
کیپشن: پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

ویب ڈیسک: پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ٹرینیڈاڈ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز ہی بنا سکی۔ ایون لوئس 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گرین شرٹس کی طرف سے شاہین آفریدی نے 4 ، نسیم شاہ نے 3 ، جبکہ صائم ایوب ، سفیان مقیم اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

281 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 49 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ پاکستان کی جانب سے حسن نواز 63 ، محمد رضوان 53 جبکہ بابر اعظم نے 47 رنز بنائے۔

خیال رہے کہ حسن نواز نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 2، جبکہ موتی اور روسٹن چیز نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News