وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھارتی ائیر چیف  کے الزامات پر کرارا جواب

وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھارتی ائیر چیف  کے الزامات پر کرارا جواب

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھارتی ائیر چیف  کے الزامات پر ردعمل، بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے تاخیر سے لگائے گئے الزامات ناقابل یقین  اور غیر موزوں ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی افسران کو سیاسی ناکامی کا چہرہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان نے فوری بعد عالمی میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی، آزاد ذرائع نے بھارتی طیاروں کے نقصانات کی تصدیق کی۔

بھارت کے 6 لڑاکا طیارے، ایس 400 اور ڈرون تباہ کیے، کئی بھارتی ایئر بیس کو فوری طور پر ناکارہ بنایا گیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کو بھاری نقصان پہنچا۔

بھارتی دعوؤں کے برعکس ایک بھی پاکستانی طیارہ تباہ نہیں ہوا، دونوں ممالک اپنے طیاروں کی فہرست آزادانہ جانچ  کے لئے پیش کریں۔

جھوٹ سے جنگ نہیں جیتی جاتی، قومی عزم اور پیشہ ورانہ مہارت سے فتح ملتی ہے، جھوٹے بیانیے خطے میں اسٹریٹیجک غلط فہمیوں کے خطرات بڑھاتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کی ہر خلاف ورزی کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

Watch Live Public News