مون سون بارشیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو اہم ہدایت کردی

مون سون بارشیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو اہم ہدایت کردی

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہریوں میں بارش، پی ڈی ایم اے الرٹ جاری کردیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات کردی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ بارش والے اضلاع کی انتظامیہ واسا اور ریسکیو ادارے فیلڈ میں الرٹ رہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں ۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں جاری ہیں، واسا ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے، تمام چوکنگ پوائنٹس پر مشینری سمیت عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

شاہراہوں پبلک عمارتوں اور ہسپتالوں کے اطراف نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے ، تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو فنگشنل رکھیں جنریٹرز وغیرہ کا بیک اپ یقینی بنایا جائے ۔

Watch Live Public News