مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، لاہور میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا

مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، لاہور میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا

(ویب ڈیسک) مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کی انٹری ، لاہور میں بارش سے سڑکیں اور نشیبی علاقے پانی پانی  ہوگئے۔

لاہور میں بارش سےحبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد ، راولپنڈی ،مری ،جہلم ،سیالکوٹ میں بادل برسیں گے،اس کے علاوہ جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،بھکر ،ساہیوال ،میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 بلوچستان کے علاقے ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل اور گردونواح میں بارش کی توقع ہے ۔ آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بھی جل تھل ایک ہو گا  جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Watch Live Public News