کراچی میں انٹر پری میڈیکل کے نتائج، سرکاری کالج پوزیشنز سے محروم

کراچی میں انٹر پری میڈیکل کے نتائج، سرکاری کالج پوزیشنز سے محروم

ویب ڈیسک: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق سرکاری کالج پوزیشنز سے محروم رہے،تینوں پوزیشنز نجی کالجوں نے حاصل کیں ،  پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کا تناسب 56 فیصد رہا۔

پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کی ہیں۔

پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 27ہزار 323 امیدوارا متحانات میں شریک ہوئے ،  15ہزار 572 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ 

Watch Live Public News