ویب ڈیسک: پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، اس میچ میں سابق کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اس میچ میں 47 رنز سکور کیے جس کے ساتھ ہی وہ 129 ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔
بابر اعظم اب تک 132 میچز میں 55.10 کی اوسط اور 19 سنچریوں اور 32 نصف سنچریوں کی مدد سے 6282 رنز بنا چکے ہیں۔
ان سے قبل ون ڈے کرکٹ میں 129 اننگز میں زیادہ رنز کا ریکارڈ سابق جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملا کے پاس تھا جنہوں نے 6224 رنز بنائے تھے۔
پاکستان اب تین میچز کی سیریز میں ایک صفر سے آگے ہے، دوسرا ون ڈے جیت کر گرین شرٹس کو سیریز اپنے نام کرنے کا موقع ملے گا۔