پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 09دسمبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 09دسمبر2021
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہوگیا گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ جس پر گھریلو خواتین لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہوگئی صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سوا تین سالوں میں محکمہ جیل خانہ جات میں بہت سے کام ہوئے ہیں وینا ملک شوبز میں واپسی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ لیکن یہ بھی ایک سوال ہے کہ کیا انہوں نے کبھی شوبزچھوڑنے کا اعلان کیا؟ وینا نے نجی ٹی وی کو بتایا، “آپ ترقی کرتے رہتے ہیں۔میں نے کبھی شوبز نہیں چھوڑا۔ لیکن ہاں، میں نے 2013 میں فیصلہ کیا تھا کہ میں ایسے منصوبوں پر کام نہیں کروں گا جن میں اچھے مواد کی کمی ہو سوشل میڈیا پر ہر گزرتے لمحہ کے ساتھ آوزیں بلند ہورہی ہیں کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آج ایک پراسرار ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کی ہلاکت بھارتی فوج میں موجود اختلافات کا شاخسانہ ہوسکتا ہے

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔