پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،09 دسمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،09 دسمبر 2021
حکومت نے عوام پر نیا بجلی بم گرادیا، بجلی کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، بجلی اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمںٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، صارفین سے اضافی بوجھ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کہتے ہیں آئی ایم ایف کے اشاروں پر بجلی مہنگی کرکے عمران خان عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں، عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں، پیپلزپارٹی کل مہنگائی کےخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، 80 پیسے مزید مہنگا، ملکی تاریخ میں پہلی بار 180 روپے سے بھی تجاوز کرگیا، انٹربینک میں ڈالر178 روپےمیں فروخت ہونے لگا کراچی میں وزیراعظم سے پہلے ن لیگ نے گرین لائن میٹرو بس کا علامتی افتتاح کردیا، تقریب میں مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنان کی آمد پر دھکم پیل، احسن اقبال کو ڈنڈا لگ گیا، رینجرز نے لیگی رہنما احسن اقبال اور دیگر کو گرین لائن کے پیڈ سٹیرین پل پر جانے سے روک دیا، شہباز شریف کی کراچی میں احسن اقبال پر تشدد کی شدید مذمت، تحقیقات کا مطالبہ کردیا وزیراعظم عمران خان گرین لائن بس کا افتتاح کل کریں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں بلدیاتی بل میں مقامی حکومت کے اختیارات کو بہت کم کردیا گیا، اسدعمر نے کہا جب ن لیگ کی حکومت ختم ہوئی، اس وقت تک گرین لائن کا کوئی کام مکمل نہیں تھا، کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت 5 میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔