صبا فیصل کے صاحبزادے نے لاتعلقی کے اعلان پر خاموشی توڑ دی

صبا فیصل کے صاحبزادے نے لاتعلقی کے اعلان پر خاموشی توڑ دی
پاکستان کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے سلمان فیصل نے والدہ کی جانب سے اہلیہ پر سنگین الزامات عائد کیے جانے پر اپنی خاموشی توڑدی اور کہا کہ ان کی اہلیہ کے حوالے سے غلط باتیں نہ کی جائیں۔ اداکارہ صبا فیصل نے گذشتہ روز بہو نیہا ملک پر سنگین الزامات عائد کئے اور ساتھ ہی بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا تھا۔اداکارہ نے یہ واضح کیا تھا کہ اب ان کا اور پورے خاندان کا ان کے بیٹے سلمان سے کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں ہے۔صبا فیصل نے بہو نیہا ملک پر الزامات عائد کرتےہوئے کہا تھا کہ جس بھی گھر میں نیہا ملک جیسی عورت جاتی ہے تو وہ گھر جہنم بن جاتا ہے۔مختصر دورانیے کی ویڈیو میں اگرچہ صبا فیصل نے بہو پرالزام لگایا تھا کہ ان جیسی خواتین گھروں کو جہنم بناتی ہیں، تاہم انہوں نے اپنی بہو کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات نہیں بتائی تھی۔ والدہ کی جانب سے اہلیہ پر سنگین الزامات عائد کیے جانے کے بعد اب سلمان فیصل نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ بھی ان کی ہیں اور نیہا بھی ان کے بچے کی ماں ہیں۔سلمان فیصل نے انسٹاگرام پر دو پوسٹس میں سے ایک میں کسی کو بھی مینشن کیے بغیر ہی لکھا کہ والدہ بھی ان کی ہیں اور نیہا بھی ان کی اہلیہ ہیں، ان کے خلاف سوچ سمجھ کر بولیں۔
انہوں نے اپنی دو انسٹاگرام پوسٹس میں لکھا کہ والدہ بھی ان کی ہیں اور نیہا بھی ان کی اہلیہ ہیں، ان کے خلاف سوچ سمجھ کر بولیں۔انہوں نے لکھا کہ ان کی والدہ اور اہلیہ کے خلاف باتیں ہونے سے انہیں تکلیف ہو رہی ہے۔سلمان فیصل کی جانب سے دوسری پوسٹ میں بھی کسی کو مینشن کیے بغیر لکھا گیا کہ بہت ہوگیا، ہر کوئی سوچ سمجھ کر بولے، اپنی غلیظ سوچ اپنے پاس رکھیں۔
انہوں نے لکھا کہ نیہا ملک ان کی اہلیہ اور ان کے بچے کی ماں ہیں اور سب لوگوں کو ان کی عزت کرنی چاہیے۔سلمان فیصل نے والدہ کے الزامات پر مزید کوئی وضاحت نہیں کی اور انہوں نے اپنی پوسٹس کے کمنٹس بھی بند کردیے۔ واضح رہے کہ صبا فیصل کی طرف سے بہو پر الزامات کا یہ سلسلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب کئی ماہ سے ان کے بیٹے اور بہو کے درمیان اختلافات کی خبریں وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر گردش کرتی آئی تھیں۔گذشتہ سال کے آغاز اور وسط میں صبا فیصل کے بیٹے اور بہو کے درمیان طلاق کی خبریں پھیلی تھیں، جس پر اداکارہ نے وضاحت کی تھی کے ایسی سب خبریں جھوٹی ہیں ۔ بعد ازاں نیہا ملک اور سلمان فیصل نے بھی طلاق کی خبروں کو مسترد کردیا تھا اور جوڑے کے ہاں نومبر 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور جس کے بعد ان کے درمیان اختلافات کی تمام خبریں ختم ہوگئی تھیں۔ نیہا ملک اور سلمان فیصل نے 2019 میں شادی کی تھی اور انہیں ایک ہی بیٹا روحان سلمان فیصل ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔