ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ایک بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جیو اسٹار نے 2024 سے 2027 تک تین بلین ڈالرز کے چار سالہ براڈکاسٹنگ معاہدے پر دستخط کیے تھے، لیکن اب وہ اسے صرف دو سال میں ختم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، جیو اسٹار کو اس معاہدے میں 25 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ اس نقصان کی وجوہات میں دوسرے براڈکاسٹرز کے حقوق نہ خریدنا اور بھارتی حکومت کی جانب سے سٹے بازی پر مبنی گیمز کی روک تھام شامل ہیں۔
آئی سی سی نے نئے براڈکاسٹرز کو معاہدے کی پیشکش کی ہے، لیکن ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ اگر آئی سی سی کو چار سال کے لیے 2.4 بلین ڈالرز حاصل نہیں ہوتے تو اگلے سال ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ شدید خطرے میں پڑ سکتا ہے۔