(ویب ڈیسک ) یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزمان کو ائیرپورٹ پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو کل تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
عدالت کی جانب سے گیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کیسز میں گرفتاری سے روک دیا گیا۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان مقدمات کا سامنا کرنے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔
عدالت نے دونوں کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے گیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔