صدرمملکت نے انڈونیشیا کے صدر کو اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا

صدرمملکت نے انڈونیشیا کے صدر کو اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا

(ویب ڈیسک ) صدرمملکت آصف علی زرداری نے انڈونیشیا کے صدر کو اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں انڈونیشیا کے صدر کو اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان دینے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم پاکستان شریک ہوئے۔اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی ، وزراء اور اعلیٰ عسکری قیادت  بھی شریک ہوئی۔

تقریب  کے آغاز میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔

Watch Live Public News