پاکستان میں کورونا سے مزید 50 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 50 افراد جاں بحق
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 50 افراد جان سے گئے جبکہ 4253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 29603 افراد کی جان لے لی ہے جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1470163 ہوچکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پاکستان میں گذشہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 4243 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 163 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 12 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 91 ہزار 518 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 5 ہزار 505، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 161، بلوچستان میں 34 ہزار 910، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 987 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 68 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ملک بھر میں گذشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 50 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 603 تک پہنچ گئی ہے۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1491216504557563905?s=20&t=y0Sv7g42uqqcB5PDynL1_A گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 21 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 18 اور خیبر پختونخوا میں 11 مریض انتقال کرگئے۔ کورونا وائرس سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 13285 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 7927، خیبر پختونخوا میں 6076، اسلام آباد میں 990، بلوچستان میں 370، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 764 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 86 ہزار 262 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 1731 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ دو فیصد رہی۔ کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 5109 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 54 ہزار 298 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 51 ہزار 749 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4253 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 527 ہزار 42 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Watch Live Public News