بریکنگ نیوز! پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت پر قاتلانہ حملہ، ویڈیو منظرعام پر آگئی

بریکنگ نیوز! پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت پر قاتلانہ حملہ، ویڈیو منظرعام پر آگئی
کیپشن: firing on Sher afzal marwat's car
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) آر او آفس کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  شیر افضل مروت پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، حملے میں شیرافضل مروت محفوظ رہے۔ سنسنی خیز واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ یہ گاڑی سلیم سیف اللہ کے صاحب ذیشان کی ہے جس کےاندر سے پی ٹی آئی ورکروں پر فائرنگ کی گئی، شر پھیلانے کے لئے عوام پر بھی سیدھی فائرنگ کی ہے، یہ لوگ لکی مروت میں شرپھیلانا چاہتے ہیں۔

یہ سیف اللہ برادران کی گاڑی ہے،یہ لوگ الیکشن کے رزلٹ کوتبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، واقعہ کے بعد یہاں کافی تعداد میں پی ٹی آئی کے لوگ پہنچ چکے ہیں۔

شیرافضل مروت کی جانب سے سوشل ایپ ایکس پر پیغام جاری کیا گیا۔