جوڈیشل کمیشن نےلاہور ہائیکورٹ میں مزید 4 ایڈیشنل ججز  کی  تعیناتی کیلئے نام طلب کرلیے

جوڈیشل کمیشن نےلاہور ہائیکورٹ میں مزید 4 ایڈیشنل ججز  کی  تعیناتی کیلئے نام طلب کرلیے

(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4 ایڈیشنل ججز  کی  تعیناتی کیلئے نام طلب  کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق   لاہور ہائیکورٹ میں مزید چار ایڈیشنل ججز کی تقرریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے چار تقرریوں کیلئے 13 فروری تک نام طلب کرلئے  ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے 6 فروری کے اجلاس کے تناظر میں نام طلب کئے گئے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے نامزدگیوں کیلئے ممبران کمیشن کو خط ارسال کردئیے۔ لاہور ہائیکورٹ میں چار ایڈیشنل ججز ضلعی ججز میں سے لئے جائیں گے ۔

Watch Live Public News