گرین لائن بس پر سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری

گرین لائن بس پر سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری
کراچی ( پبلک نیوز) کل سے گرین لائن بس مکمل فعال کردی جائے گی۔ اکیس کلومیٹر طویل ٹریک پر 80 بسیں صبح سات سے رات دس بجے تک رواں دواں رہیں گی۔ کراچی میں گرین لائن پوری آب و تاب کے ساتھ چلنے کو تیار ہے، پیر سے بسیں اکیس کلومیٹر ٹریک پر شہریوں کو سہولت فراہم کریں گی، بائیس بس سٹیشنز کو بھی تیار کر لیا گیا۔ سندھ اسنفراسٹرکچر کمپنی کے مطابق دس جنوری سے بس آپریشنز صبح سات سے رات دس بجے تک جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسکیلیٹرز کی بیرون ملک سے درآمد میں تاخیر کے سبب مشینری کی تنصیب کا کام مکمل نہ ہوا جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ پچیس دسمبرسے اب تک کل بیس بسیں آزمائشی بنیادوں پر چارگھنٹے کے لیے چلائی جارہی تھیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔