'سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 16.3 بلین ڈالرزکی ضرورت ہے'

'سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 16.3 بلین ڈالرزکی ضرورت ہے'
جنیوا: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی تعمیر اور بحالی کیلئے پاکستان کو16.3 بلین ڈالرزکی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین علاقوں کی تعمیر اور بحالی کیلئے عالمی ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں تمام شرکا کی آمد پر مشکورہوں ، آج پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے درپیش مسائل پر بات کرنے آیاہوں، سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان ہوا، سیلاب کی وجہ سے تعلیمی ادارے ،مکانات ،زراعت اور دیہات کو نقصان پہنچا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب میں یواین سیکریٹری جنرل پاکستان آئے اور انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا، یواین سیکریٹری جنرل کی مشکل وقت میں آنے اور پاکستان کی مدد کرنے پر نہایت مشکورہیں، پاکستان مشکل میں مددکرنے والےممالک کو کبھی نہیں بھولے گا،سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں کاشتکاری کو شدید نقصان پہنچا جس سے خوراک کی قلت نے جنم لیا ، سیلاب کی وجہ سے 80لاکھ کے قریب لوگ بے گھرہوئے ، سیلاب کی وجہ سے بھاری نقصان پر ہمارے پیروں سے زمین نکل گئی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے نقصانات پر آج ہم اہم موڑ پر کھڑے ہیں، ہمیں سیلاب متاثرین کی بحالی اورمواصلاتی نظام کو دوبارہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ سیلاب آیا تو ہیلی کاپٹر ز اور زمینی فورس کے ذریعے ریسکیوکا عمل مکمل کیاگیا، مہینوں گزرنے کے بعد آج بھی سیلابی پانی سندھ اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں موجود ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، ورلڈ بینک، ایشین بینک نے پاکستان کی بروقت مدد کی، سیلاب متاثرین کو دوبارہ بحال کر کے اچھا مستقبل دینا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے فریم ورک تیار کیا ہے، فریم ورک پر کام کرنے کیلئے 16.3 ارب روپے درکار ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔