فیصل آبادکے تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں 3 سگے بھائیوں کی ہلاکت کے واقعہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں اہم ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ملزم کے ڈیرے پر بھاری رقم کے عوض زیر حراست ملزمان کے قتل کی منصوبہ بندی ہوئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے۔اس کے علاوہ بھی مزید 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اس سے قبل پولیس نے سہولت کاری کے شبہ پر 10 افراد کو حراست میں لیا تھا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل تھانہ صدر تاندلیانوالہ پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا ۔ حملہ آور وں نے حوالات میں بند مقدمہ کے قتل کے 3 سگے بھائیو ں کو قتل اور ایک کو زخمی کیا تھا ۔