4سال کا انتظار ختم،پی آئی اےکی پیرس کیلئے پرواز پرعوام کا زبردست رسپانس

4سال کا انتظار ختم،پی آئی اےکی پیرس کیلئے پرواز پرعوام کا زبردست رسپانس
کیپشن: 4سال کا انتظار ختم،پی آئی اےکی پیرس کیلئے پرواز پرعوام کا زبردست رسپانس

ویب ڈیسک: پی آئی اے کی پیرس کیلئے پہلی پرواز کا معاملہ،چار سال کے انتظار کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز پر عوام کا زبردست رسپانس سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق 10 جنوری کو اسلام آباد سے پیرس  جانے اور پیرس سے آنے  والی پرواز کی تمام سیٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔ اسلام آباد سے پیرس جانے اور آنے والی پرواز کی اکانومی کلاس کی تمام نشستیں فروخت ہوگئی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پہلی پرواز سے پی آئی اے کو گیارہ کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوگا۔ پرواز میں مجموعی طور پر 323 مسافروں کی گنجائش ہے ۔پہلی پرواز میں ایگزیکٹو اکانومی کی صرف گیارہ نشستیں باقی ہیں ۔اگلے ہفتے والی پروازوں کی بھی تقریبا 85 فیصد سیٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔صرف ایگزیکٹو اکانومی کی کچھ نشتیں باقی ہیں ۔یورپ سے پاکستان براہ راست پروازوں کی بہت ڈیمانڈ تھی۔

Watch Live Public News