ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے بڑے اقدامات ، اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن

ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے بڑے اقدامات ، اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن
کیپشن: ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے بڑے اقدامات ، اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک: اسمگلنگ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لئے بڑا خطرہ  ہے۔عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن  جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے  میں ملک بھر سے 2.50میٹرک ٹن آٹا، 180سگریٹ کے سٹاکس، 328کپڑے کے تھان  اور 0.248ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔

یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13,471.5 میٹرک ٹن کھاد، 3,794.63میٹرک ٹن آٹا،35,134.6 میٹرک ٹن چینی، 4,408,519سگریٹ کے سٹاکس، 156,780کپڑے کے تھان اور22.197ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News