گورپتونت سنگھ کا پاکستانی وزیراعظم کوسیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد

گورپتونت سنگھ کا پاکستانی وزیراعظم کوسیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد
کیپشن: گورپتونت سنگھ کا پاکستانی وزیراعظم کوسیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد

ویب ڈیسک: سکھوں کی تنظیم "سکھس فار جسٹس  "  کے جنرل کونسلر، گورپتونت سنگھ پنوں کا وزیر اعظم  شہباز شریف کو خط اور سیکورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے۔ پاکستان کا سیکورٹی  کونسل میں غیر  مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی قراردیدی۔

تفصیلات کے مطابق خط میں سکھس فار جسٹس(SFJ )  سکھوں کے حقوق کے لیے حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔عالمی سطح پر ان کے مقصد کو انسانی حقوق کے ایجنڈے کےحصہ کے طور پر تسلیم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے اس کی پختہ لگن  کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

پنوں نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا:"آپ کا حالیہ بیان جس میں آپ نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی تائید کی، بروقت اور قابل ستائش ہے"۔ پاکستان کا کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حق میں موقف سکھوں کی خالصتان کے لیے جمہوری جدوجہد کی حمایت کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔

گورپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی تائید عالمی برادری کو یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ مظلوم اقوام کی آزادی اور انصاف کے لئے جدوجہد کی اخلاقی اور قانونی اہمیت کو تسلیم کیا جائے۔سکھوں کی حق خود ارادیت  کی جدو جہد  کی حمایت پر غور کریں۔ پاکستان کی قیادت سلامتی کونسل میں اہم قراردادوں کی منظوری کے لیے ممکنہ راہیں ہموار کر سکتی ہے۔

یہ خط اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آزادی پسند تنظیم " سکھس فار جسٹس" پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت میں بہتری اور اس کے عالمی مسائل پر اثر انداز ہونے کی اہمیت کو سمجھتی ہے۔

Watch Live Public News