ویب ڈیسک: فیصل آباد میں ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4بدنام زمانہ ملزم گرفتار کرلیے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سمندر راستے شہریوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث بدنام زمانہ 4 انسانی سمگلرز گرفتارکرلیے گئے ہیں۔ایف آئی اے نے ملزمان کو وزیر آباد اور اوکاڑہ سے گرفتار کیا۔
ملزمان کی شناخت محمد ارسلان ، عبد الغفار، استخار علی اور مبشر ڈھلوں کے نام سے ہوئی۔ملزمان شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث پائے گئے۔ملزمان کے موبائل فونز سے اہم شواہد برآمد کر لئے گئے۔
ملزم استخار علی نے شہری کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر 39 لاکھ روپے سے زائد رقم حاصل کی ۔ملزم عبد الغفار نے شہری کو کمبوڈیا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 6 لاکھ 20 ہزار روپے اور 1 ہزار امریکی ڈالر حاصل کیے۔یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کریک ڈاؤن جاری ہے۔